اشاعتیں

روحانیتSpirtuality

تصویر
روحانیت Spirtuality السلام علیکم دوستو کیا حال ہے گروپ میں کافی ٹائم بعد واپسی ہو رہی ہے دیکھا کہ میرے بعد باقی سب گروپ ممبرز بھی خاموش ہے خیر سوچا آج تھوڑا فری ہوں تو روحانیت کے موضوع پر کچھ لکھوں کہ روحانیت کیا ہے دنیا کے ہر مذاہب میں روحانیت کا تصور پایا جاتا ہے جسے انگلش میں سپرچلویٹی کہتے ہے اسی طرح اس مذہب نے روحانیت کو حاصل کرنے کے لیے مختلف اصول بنائے ہے اور دنیا کا ہر مذہب روحانیت کو صرف اپنا ورثہ وراثت سمجھتا ہے اور ہر مذہب میں روحانیت کے مختلف معنی لیے جاتے ہے جیسا کہ ہمارے اسلام میں روحانیت سے مراد عشق الہی اللہ اور اسکے رسول کی محبت کے معنی لیے جاتے ہے میرے خیال میں روحانیت کی بجائے تصوف کا لفظ زیادہ موضوع ہے کیونکہ تصوف خالص اللہ اور اسکے رسول کی محبت اور قرب الہی کی منازل طے کرنے میں آ جاتا ہے چلیں خیر روحانیت کی طرف آتے ہے روحانیت لفظ روح سے نکلتا ہے جس میں جتنی بھی انسان کی اپنی روحانی صلاحتیں ہے جو انسان مراقبہ سے حاصل کرتا ہے وہ سب آ جاتی ہے جس میں باطنی آنکھ لاشعوری طاقتیں پرواز روح ٹیلی پیتھی وغیرہ وغیرہ ہے روحانیت ایک یونیورسل لاء ہے یہ کسی مذہب کی پابند ...

"ساعت" گھڑی

ایک گھڑی وہ ہے، جو آپ کے کمرے کی دیوار پر ٹنگی ہے۔ اسے انسانوں نے اپنی سہولت کے لیے حسابی گنتی اور ٹائم زون کے مطابق ترتیب دیا ہے۔ ایک نادیدہ گھڑی وہ ہے، جو فطری نظام کے تحت چل رہی ہے۔ اس میں بھی چوبیس گھنٹے (ساعتیں) ہیں۔ لیکن اس کا حساب قدرے قدیمی اور فطرت سے زیادہ قریب ہے۔ طلوعِ آفتاب سے غروب آفتاب کے وقت کو "دن" (نہار day) کہتے ہیں، اور غروب آفتاب سے اگلے طلوع تک کے دورانیے کو "رات" (لیل night) کہتے ہیں۔ ہر دن کے بارہویں حصہ، اور ہر رات کے بارہویں حصہ کو "ساعت" کہتے ہیں۔ گویا دن کی بارہ ساعتیں، اور رات کی بارہ ساعتیں۔ تکنیکی طور  ساعت، وقت کی اکائی time-unit کا نام ہے ۔ عربی میں ساعت Sa’at کا لفظی مطلب ہی گھنٹہ ہے۔ لفظ " ساعت " وا حد ہے۔ اور " ساعات " اس کی جمع ہے۔ ساعت کو ہورا hora اور Planetary Hour بھی کہا جاتا ہے۔ ہر فطری گھنٹہ (ساعت) علامتاً ایک سیارہ سے منسوب ہے۔ یعنی فطری گھڑی کے گھنٹوں کو ایک دو تین چار وغیرہ کے بجائے زحل، مشتری، مریخ، شمس وغیرہ کے ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ ساعات کے نظام میں سات روایتی سیارگان کی مخصوص ترتیب ی...

شعور کا نقشہ

شعور کا نقشہ ڈاکٹر ڈیوڈ ہاکنز معروف ماہر نفسیات، طبیب، مقرر اور روحانی استاد گزرا ہے۔ اس نے زندگی کا طویل عرصہ تحقیق وتصنیف میں گزارا اور روحانیت، سکون اور انسانی شعورکے موضوع پر شان دار خدمات سرانجام دیں۔ ویسے تو دنیا کے ہر مذہب میں روحانیت کاشعبہ موجود ہے لیکن یہ جاننا مشکل تھا کہ کوئی شخص روحانیت کے کس درجے پر فائز ہے۔ ہر مذہب کے پیشوا، گرو، صوفی او ربابے اس موضوع پر بات کرتے ہیں لیکن ایسا کوئی سائنسی طریقہ کار موجود نہیں تھا جس کی بدولت یہ جان لیا جاتا کہ فرد اس وقت روحانیت کے کس مرحلے پر موجود ہے۔ ڈاکٹر ڈیوڈ ہاکنز نے یہ کمال کر دکھایا۔ اس نے 1995میں Power vs Force کے نام سے ایک کتاب لکھی اور اس میں Map of Consciousness کا نظریہ پیش کیا۔ ڈاکٹر ہاکنز نے اس موضوع پر 25سال تحقیق کی۔ وہ جیل کے قیدیوں، کھلاڑیوں، منشیات استعمال کرنے والے لوگوں، کامیاب شخصیات، صوفیوں، پنڈتوں، تاجروں، سپاہیوں، طلبہ اور مزدوروں سے ملاا ور ان کے شعوری سطح سمجھنے کی کوشش کی۔ اس نے Map of Consciousness کے ذریعے واضح کیا کہ ہر انسان شعورکے ایک خاص مرحلے پر ہوتا ہے اور اسی (منفی، مثبت) سوچ کے ساتھ وہ خود کو، کائ...

عبادت

اگر محبت کا دعوی کرنے کی ہمت ہے تو پھر " باقی محبتوں سے بیزار ہو جاؤ - " : وہ سب سے پیاری چیز سب سے پہلے لے لے گا اور پھر تم شور مچا دو گے - "" : اس نے مثال دی ہے کہ اس نے پیغمبر سے کہا کہ بیٹا ذبح کر دو اور وہ بیٹا ذبح کرنے چلے، ذبح نہ ہوا تب بھی ہو گیا - : باپ نے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ میں ذبح کرتا ہوں تو وہ ذبح ہو گیا - اب جو باپ یہ فیصلہ کر سکتا ہے، مشاہدہ اسی کا حق ہے - اور آپ سے اگر کہا جائے کہ بیٹے کی انگلی کاٹ کے لاؤ تو مشکل ہو جائے گی - وہ کہے گا کہ میری جان حاضر ہے - : تو پھر آپ آرام سے اپنی عبادت کرتے جائیں اور اللہ سے کبھی دیدار کی تمنا، مکمل Surrender کیے بغیر نہ کرنا - "" بس آپ کے لئے اتنا کافی ہے کہ یا اللہ تو مہربانی کرتے جانا - دیدار کا مقام یہ ہے کہ جب تک نگاہوں سے غیر اللہ نہ نکلے تو پھر اللہ کا مشاہدہ کیسے ہو - : تو اپنی نگاہوں کا جائزہ لیں، : اپنے دل کا جائزہ لیں کہ ان میں کس کس کی محبت بھری پڑی ہے - " جس کمرے میں آپ اللہ کو بلا رہے ہیں - اس میں کوئی اور قباحت نہ ہو - : یہ نہ ہو کہ اس کے اندر کہیں مال، کہیں سکہ...

خفیہ_نکاح

تصویر
  خفیہ_نکاح لڑکیاں چھپ کر نکاح کیلئے راضی کیوں ہوتی ہیں؟ آخر کیوں؟ میرے پاس اکثر ایسی لڑکیوں کے مسئلے موصول ہوتے ہیں جو کسی لڑکے کی باتوں میں آکر چھپ کر نکاح کرلیتی ہیں اور جب ان کا چھپ کر بنایا ہوا تعلق کچھ ٹائم چلنے کے بعد بری طرح ناکام ہوجاتا ہے تو وہ اپنا درد کسی سے نہیں بیان کر پاتیں اور ڈپریشن کا شکار ہوجاتی ہیں. ہمارے معاشرے میں چھپ کر نکاح کرنے کی بیماری بڑھتی جارہی ہے. اس لیے آج میں آپ سے چھپ کر نکاح کرنے کے بارے میں کھل کر بات کرتا ہوں تاکہ لڑکیاں غلط فیصلے لے کر اپنی زندگیاں خراب کرنے سے بچ جائیں۔ چھپ کر نکاح کرنے والوں میں شادی شدہ مرد اور لڑکے دونوں شامل ہیں۔ یہاں اس بات کو سمجھنا بہت اہم ہے کہ لڑکے یا مرد چھپ کر نکاح کرتے کیوں ہیں؟ ہمارے ہاں بے شمار "آدھی مذہبی" یا خود کو "سمجھدار" سمجھنے والی لڑکیاں جب کسی لڑکے کو اپنے جسم کو ہاتھ نہیں لگانے دیتیں تو لڑکا خود کو سچا ثابت کرنے اور لڑکی کو اپنے ساتھ جسمانی تعلق کے لیے راضی کرنے کے لیے چھپ کر نکاح کرنے کا پلان پیش کرتا ہے اور اکثر کچھ ہوس کے مارے مرد نکاح نہیں کرتے لڑکا لڑکی کو سمجھاتا ہے کہ: "نکا...