ایک گھڑی وہ ہے، جو آپ کے کمرے کی دیوار پر ٹنگی ہے۔ اسے انسانوں نے اپنی سہولت کے لیے حسابی گنتی اور ٹائم زون کے مطابق ترتیب دیا ہے۔ ایک نادیدہ گھڑی وہ ہے، جو فطری نظام کے تحت چل رہی ہے۔ اس میں بھی چوبیس گھنٹے (ساعتیں) ہیں۔ لیکن اس کا حساب قدرے قدیمی اور فطرت سے زیادہ قریب ہے۔ طلوعِ آفتاب سے غروب آفتاب کے وقت کو "دن" (نہار day) کہتے ہیں، اور غروب آفتاب سے اگلے طلوع تک کے دورانیے کو "رات" (لیل night) کہتے ہیں۔ ہر دن کے بارہویں حصہ، اور ہر رات کے بارہویں حصہ کو "ساعت" کہتے ہیں۔ گویا دن کی بارہ ساعتیں، اور رات کی بارہ ساعتیں۔ تکنیکی طور ساعت، وقت کی اکائی time-unit کا نام ہے ۔ عربی میں ساعت Sa’at کا لفظی مطلب ہی گھنٹہ ہے۔ لفظ " ساعت " وا حد ہے۔ اور " ساعات " اس کی جمع ہے۔ ساعت کو ہورا hora اور Planetary Hour بھی کہا جاتا ہے۔ ہر فطری گھنٹہ (ساعت) علامتاً ایک سیارہ سے منسوب ہے۔ یعنی فطری گھڑی کے گھنٹوں کو ایک دو تین چار وغیرہ کے بجائے زحل، مشتری، مریخ، شمس وغیرہ کے ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ ساعات کے نظام میں سات روایتی سیارگان کی مخصوص ترتیب ی...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں