عبادت

اگر محبت کا دعوی کرنے کی ہمت ہے تو پھر " باقی محبتوں سے بیزار ہو جاؤ - "
: وہ سب سے پیاری چیز سب سے پہلے لے لے گا
اور پھر تم شور مچا دو گے - ""
: اس نے مثال دی ہے کہ
اس نے پیغمبر سے کہا کہ بیٹا ذبح کر دو اور وہ بیٹا ذبح کرنے چلے، ذبح نہ ہوا تب بھی ہو گیا -
: باپ نے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ
میں ذبح کرتا ہوں تو وہ ذبح ہو گیا -
اب جو باپ یہ فیصلہ کر سکتا ہے، مشاہدہ اسی کا حق ہے -
اور آپ سے اگر کہا جائے کہ بیٹے کی انگلی کاٹ کے لاؤ
تو مشکل ہو جائے گی -
وہ کہے گا کہ میری جان حاضر ہے -
: تو پھر آپ آرام سے اپنی عبادت کرتے جائیں
اور اللہ سے کبھی دیدار کی تمنا، مکمل Surrender کیے بغیر نہ کرنا - ""
بس آپ کے لئے اتنا کافی ہے کہ
یا اللہ تو مہربانی کرتے جانا -
دیدار کا مقام یہ ہے کہ
جب تک نگاہوں سے غیر اللہ نہ نکلے تو پھر اللہ کا مشاہدہ کیسے ہو -
: تو اپنی نگاہوں کا جائزہ لیں،
: اپنے دل کا جائزہ لیں
کہ ان میں کس کس کی محبت بھری پڑی ہے - "
جس کمرے میں آپ اللہ کو بلا رہے ہیں - اس میں کوئی اور قباحت نہ ہو -
: یہ نہ ہو کہ اس کے اندر کہیں مال، کہیں سکہ،
کہیں زر، کہیں زمین،کہیں زن وغیرہ پڑے ہوں -
: یہ نہ ہو آپ نے مہمان کو بلا لیا ہو

"" اور اس کے مطابق انتظام نہ ہو 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مراقبہ کشف سمعی اور خیال کی آواز