دوسری دنیا کی طرف سفر Part 2

 دوسری دنیا کی طرف سفر Part 2

سوال یہ ہے کہ ہم مرنا کیوں نہیں چاہتے جو لوگ بیمار ہے یا غربت کی وجہ سے خود کشی کرتے ہے ان کی اگر غربت دور کر دی جائے تو کیا وہ پھر بھی مرنا پسند کریں گے ؟ بالکل نہیں وہ زندہ رہنا پسند کریں گے کوئی شخص بہت بیمار ہو اور بیماری کی تکلیف سے تنگ آ کر خود کشی کرنا چاہے اور کسی بھی طرح اسکی بیماری مکمل ختم ہو جاتی ہے اور وہ واپس پھر سے تندرست ہو جاتا ہے تو کیا اب بھی وہ خود کشی کرنا چاہے گا بالکل نہیں وہ کبھی نہیں مرنا چاہے گا
آخر سوال پھر یہی پیدا ہوتا ہے کہ ہم مرنا کیوں نہیں چاہتے حالانکہ ہم سب کو پتہ ہے ایک دن ہم نے اس دنیا سے جانا ہے پھر بھی ہم یہ دنیا کیوں نہیں چھوڑنا چاہتے
اسکا بڑا سادہ سا جواب ہے ہم موت کے بعد والی زندگی سے بے خبر ہے ہم دوسری دنیا جہاں موت کے بعد انسان داخل ہوتا ہے اس سے بے خبر ہے
لیکن سوال یہ ہے کہ کیا واقعی موت کے بعد کی زندگی ممکن ہے کیا واقعی اس ہماری مادی دنیا کے علاوہ بھی کوئی دوسری دنیا ہے ایک عام انسان کیسے یقین کریں کہ اس مادی دنیا کے علاوہ بھی کوئی دوسری دنیا ہے
اگر کوئی دوسری دنیا ہے تو ہم کیسے وہاں جا سکتے ہے
اور مادی جسم کے بغیر زندگی کیسے ممکن ہے
ایک عام انسان کے پاس صرف خواب ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے وہ موت کے بعد والی زندگی کا اندازہ لگا سکتا ہے کہ مادی جسم کے بغیر زندگی کیسے ممکن ہے یا کیا ہم اس دنیا میں آنے سے پہلے بھی کسی دوسری دنیا میں تھے
سائنس کے مطابق خواب صرف خیالی پلاؤ ہوتے ہے جو رات میں مجسم ہو کر نظر آتے ہے انکی یہ بات کسی حد تک درست بھی ہے لیکن ہر خواب ایسا نہیں ہوتا کسی خواب میں ہم دوسری دنیا کی طرف سفر کر جاتے ہے آپکو زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا خواب ضرور آیا ہوگا جس میں آپ کسی انجانے شہر یا انجانی جگہ موجود ہے جہاں وہ جگہیں وہ لوگ موجود ہے جنہیں آپ نے کبھی اپنی زندگی میں نہیں دیکھا وہ جگہ شاید اس مادی دنیا میں موجود بھی نہ ہو لیکن اسکے باوجود آپ اس جگہ کو ایسے جانتے ہوتے ہے جیسے آپ اس جگہ سالوں سے رہ رہے ہو آپ وہاں کے لوگوں سے ایسے مل جل کے بات کر رہے ہوتے ہے جیسے وہ آپکے بہت قریبی لوگ ہو جنہیں آپ سالوں سے جانتے ہو آپ کسی ایسے گھر میں چلے جاتے ہو جو بالکل اس مادی دنیا جیسا نہیں ہوتا اور آپ کبھی بھی وہاں نہیں گئے ہوتے لیکن اسکے باوجود آپ اس جگہ کے چپے چپے کو ایسے جانتے ہے جیسے آپ کبھی وہاں رہ کے گئے ہو آپکو ذرہ بھی وہاں اجنبیت محسوس نہیں ہوتی حالانکہ آپ مادی دنیا میں اس جیسے گھر میں کبھی نہیں گئے پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ خواب میں کسی انجانی دنیا میں پہنچ جائیں مگر وہاں آپ ایسے محسوس کرتے ہے جیسے وہ تمھاری اپنی جگہ ہے وہاں کے لوگ اپنے ہے آپ اس جگہ کے بارے میں ہر چیز جانتے ہوتے ہو
میرا اپنا ہی ایک واقعہ ہے جب میں نے مراقبہ شروع کیا تھا کہ ایک رات مجھے خواب آتا ہے کہ میں ایک ایسے شہر پہنچ جاتا ہوں جس کی جو اس مادی دنیا کے لحاظ سے بالکل عجیب و غریب تھا وہاں کے لوگ وہاں کی زبان سب مختلف تھا یہاں تک کہ وہ جو زبان بولتے تھے وہ زبان اس مادی دنیا سے بالکل مختلف تھی میں وہاں موجود لوگوں سے ملتا ہوں وہ مجھ سے مل کر بڑا خوش ہوتے ہے اور میں بھی ان سے مل کر بڑا خوش ہوتا ہوں ہم کچھ ٹائم اجنبی زبان میں گپیں لگاتے رہتے ہے اور حیرت انگیز طور پر میں اس اجنبی زبان کو ایسے تھر تھر بول رہا تھا جیسے وہ زبان میرے لیے بالکل نئی نہیں تھی بلکہ معمول کی بات تھی اور وہ لوگ اب میرے جانے پہچانے تھے آخر میں ان سے رخصت ہو کر اس شہر میں موجود اپنے گھر کی طرف چل پڑتا ہوں
اور تعجب یہ ہے کہ مجھے وہ شہر بالکل اجنبی نہیں لگ رہا میں بالکل اس شہر میں ایسے جا رہا ہوں جیسے وہاں کی ہر چیز ہر رستے سے واقف ہوں مختلف گلیاں موڑ مڑ کر میں بالآخر اپنے گھر پہنچتا ہوں اور اس گھر میں ایسے داخل ہوتا ہوں جیسے روزانہ اپنے گھر میں داخل ہوتا ہوں اور مختلف سیڑھیوں سے ہو کر اپنے کمرے میں داخل ہوتا ہوں اور وہاں کھڑے ہو کر شیشے کی الماری سے پردہ ہٹا کر نیچے کا منظر دیکھ رہا ہوں اور ساتھ میں اپنے دوسرے کمرے میں موجود چیزوں کے بارے میں سوچ رہا ہوں کہ اس کمرے میں اس جگہ میری فلاں چیز پڑی ہے وغیرہ اسی دوران میرے دروازے پہ تیز دستک ہوتی ہے اور میں اوپر چھت سے اتر کر تیزی سے جانے لگتا ہوں اور میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
یہ خواب بڑا عجیب سا تھا اس میں جو چیز میں بیدار ہو کر مسلسل سوچ رہا تھا وہ یہ تھی میں اس شہر وہاں موجود لوگ زبان اس شہر میں موجود گھر کو میں مادی طور پر بالکل نہیں جانتا تھا لیکن اسکے باوجود کیوں میں اس شہر اس گھر کی ہر چیز سے واقف تھا مجھے ذرہ بھی وہاں اجنبیت کا احساس نہیں ہوا بلکہ وہاں ہر چیز میری اپنی تھی آخر ایسا کیوں۔۔
اور ایسا خواب صرف مجھے نہیں تقریبا ہر کسی کو آیا ہوگا جس میں اسکے ساتھ بالکل ایسا ہی ہوتا ہے کہ وہ کسی انجانے علاقے جگہ جاتے ہے انجانے لوگوں سے ملتے ہے لیکن وہاں وہ سب کو جانتے ہوتے ہے آخر ایسا کیوں ہوتا ہے اسکا ایک جواب یہ بھی بنتا ہے کہ ہم اس دنیا میں آنے سے پہلے کسی دوسری دنیا میں موجود رہے ہے اور وہ جگہیں وہ لوگ اسی دوسری دنیا کے ہو سکتے ہے لیکن خواب آخر خواب نہیں ہوتے انکی حقیقت کچھ نہ کچھ ہوتی ہے ہر خواب کو محض خیال نہیں کہا جا سکتا ورنہ ایسا کیسے ممکن ہے کہ کہ خواب میں انسان کو مستقبل نظر آ جائے اور جو خواب وہ دیکھ رہا ہے وہ ہوبہو اگلے دن یا اگلے ہفتے یا اگلے مہینے پورا ہو جائے جسے سچا خواب کہتے ہے اگر آپکو بھی ایسے خواب آتے ہے تو کمنٹ بکس میں ضرور بتائیں
آخر ایسے خواب آتے کہاں سے ہے کیا ایسے خوابوں میں انسان کی روح نکل کر سفر کرتی ہے ؟؟
آخر کیسے ہم خوابوں کی روحانی علوم سیکھ سکتے ہے یا کیسے اپنی مادی دنیا میں تبدیلیاں لا سکتے ہے یا کیسے کسی دوسرے کے خوابوں میں جا سکتے ہے یا ایک صاحب مراقبہ کیسے موت کے بعد والی دنیا میں داخل ہوتا ہے اور شروع شروع میں کیا کیفیات ہوتی ہے اور میرا اپنا ایک ذاتی تجربہ جس میں مجھے دوسری دنیا کی ایک حسین لڑکی ملی جس نے مجھے پرستان کا بتایا?? یہ دلچسپ سلسلہ چلتا رہے گا اگر آپ اس سلسلے میں دلچسپی دکھاتے ہے ۔۔۔۔۔۔
جاری ہے۔۔
Continue .....
No photo description available.
All reactions
181

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مراقبہ کشف سمعی اور خیال کی آواز

اپنے آپ کو تنویم زدہ کرنا (Hypnotized)